نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )سی بی آئی نے پنچکولا میں ایسوسی ایٹڈ جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل) کو کی گئی زمین مختص میں مبینہ طور پر بے ضابطگی کے سلسلے میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر میں کہا کہ سال 1 9 82 میں اے جے ایل کو پنچکولا میں ایک پلاٹ مختص کیا تھا لیکن سال 1 99 2 تک اس پر کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا۔ ہریانہ شہری ترقی اتھارٹی (ہڈا) نے اس پلاٹ کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس میں کہا کہ اے جے ایل کو 2005 میں یہی پلاٹ دوبارہ مختص کیا۔ ہڈا کے اس وقت کے صدر نے اس مختص میں مبینہ طور پر قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اس وقت ہڈا کے صدر سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا تھے۔ ایسوسی ایٹڈ جرنلس لمیٹڈ کنٹرول مبینہ طور پر گاندھی خاندان سمیت کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے پاس ہے۔ ایسوسی ایٹڈ جرنلس نیشنل ہیرالڈ چلاتا ہے۔ ہڈا پر الزام ہے کہ اس پلاٹ کو 2005 میں دوبارہ اے جے ایل کو دے دیا۔ الزام ہے کہ اس کے لئے ہڈا کے چیئرمین اور اس کے بعد کے وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے مبینہ طور پر مقررہ معیار کی خلاف ورزی کی تھی۔ اے جے ایل گروپ کو کانگریس کے سینئر لیڈران کی طرف سے چلایا جا رہا تھا، جس میں گاندھی خاندان کے لوگ بھی شامل تھے۔ اس گروپ کی طرف سے ہی نیشنل ہیرالڈ کو بھی چلایا جاتا تھا۔